اتوار, نومبر 15, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںاسرائیلی اپوزیشن رہنما نے نیتن یاہو کی قومی اتحادی حکومت بنانے کی...

اسرائیلی اپوزیشن رہنما نے نیتن یاہو کی قومی اتحادی حکومت بنانے کی درخواست مسترد کردی

اسرائیلی اپوزیشن رہنما گادی آئزن کوٹ نے نیتن یاہو کی قومی اتحادی حکومت بنانے کی درخواست مسترد کردی۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی اپوزیشن رہنما اور وزارت عظمیٰ کے امیدوار آئزن کوٹ نے نیتن یاہو کی جانب سے  قومی اتحادی حکومت بنانے کی درخواست کو سیاسی چال قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ 

گادی آئزن کوٹ کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو جانتے ہیں کہ وہ انتخابات ہار چکے ہیں، اتحادی حکومت کی پیشکش نئی حکومت کی تشکیل مشکل بنانے کی کوشش ہے، یہ حربے مجھ پراور اسرائیل کے شہریوں پر اثر انداز نہیں ہوتے۔

گذشتہ روز نیتن یاہو نے ایک بار پھر اپوزیشن کو اتحادی حکومت بنانے کی پیش کش کی اور مجوزہ حکومت میں صرف یہودی جماعتوں کو شامل کرنے کا کہا تاکہ ایران کے خطرے کے خاتمہ کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی انتخابات کے بعد 67 ارکانِ پارلیمان کی حمایت حاصل کرنے والے گادی آئزنکوٹ کو اسرائیلی صدر نے حکومت بنانے کی ذمہ داری دی ہوئی ہے۔ 

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!