اتوار, نومبر 15, 2026
ہوماہم خبریںکے پی سے ایک دن میں 90 کلوگرام سونا نکالاجاتا ہے، جو...

کے پی سے ایک دن میں 90 کلوگرام سونا نکالاجاتا ہے، جو افغانستان منتقل کیا جا رہا ہے، اختیار ولی خان

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے دعوی کیا کہ کے پی سےایک دن میں 90 کلو گرام سونا نکالا جاتا ہے،جسکا 80 فیصد افغانستان منتقل کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعوی کیا کہ کےپی میں روزانہ نکالے جانے والے سونے کی مالیت 4 ارب روپے سے زائد بنتی ہے، جس کا بڑاحصہ افغانستان اسمگل کیا جارہا ہے،سونے کی غیرقانونی کان کنی اور افغانستان اسمگلنگ کرائم اور ٹیرر گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔

اختیار ولی خان نےمزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں 15 سال حکومت کرنے والوں نے عوام اور ملک کی بہتری کے لیےکچھ نہیں کیا،سابق صوبائی حکومت کی سرپرستی میں افغان طالبان نےاس دولت کو لوٹا،غیرقانونی کان کنی سے حاصل ہونے والا پیسہ ریاست کے خلاف استعمال ہوتا رہا۔

انہوں نےسابق صوبائی وزیرقانون آفتاب عالم پر بھی سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں غیرقانونی کاروبار کا سرغنہ اور ٹائیکون قرار دیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!