ہفتہ, نومبر 14, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںعالمی بینک نے پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے...

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی،رقم دیہی سندھ میں صاف پانی اور نکاسی آب کے منصوبے پر خرچ ہوگی۔

عالمی بینک کےمطابق 30 کروڑ ڈالر کے منصوبے کے تحت سندھ کے دیہی علاقوں میں شمسی توانائی سے چلنے والے واٹر سپلائی سسٹم لگائے جائیں گے،نکاسی آب اور صفائی کا جدید نظام بھی منصوبےمیں شامل ہے۔

سندھ میں 80 فیصد دیہی آبادی کو پانی اورصفائی کی پیشہ ورانہ خدمات فراہم کی جائیں گی،منصوبہ سندھ میں بچوں کی غذائی کمی اور نشوونما کے مسائل کم کرنے میں مدد دے گا۔

عالمی بینک کےمطابق دیہی سندھ میں پانچ سال سےکم عمر نصف سے زائد بچے کم نشوونما کاشکار ہیں،سندھ میں صاف پانی اورصفائی کا 10 سالہ منصوبہ چار مراحل میں مکمل کیا جائےگا،پہلےمرحلے پر مجموعی طور پر 54 کروڑ ڈالر خرچ ہوں گے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک 15 کروڑ ڈالرجبکہ سندھ حکومت منصوبے کےلیے 9 کروڑ ڈالرفراہم کرےگی،پاکستان میں اس وقت عالمی بینک کےتعاون سےجاری 47 منصوبوں کی مجموعی مالیت تقریباً سولہ اعشاریہ ایک  ارب ڈالر ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!