ہفتہ, نومبر 14, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںہوا، پانی اور زمین آلودہ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی...

ہوا، پانی اور زمین آلودہ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی ہوگی، نسیم الرحمان خان ملاخیل

کوئٹہ:صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان ملاخیل نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی اس وقت ہماری نسلوں کے لیے ایک سنگین اور خا موش خطرہ بن چکی ہے، جس سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اور جامع اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے تحفظ اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے ہمیں صوبے بھر میں یکبار استعمال ہونے والے (سنگل یوز)پلاسٹک اور شاپر بیگز پر مکمل پابندی کے قانون پر سختی سے عمل درآمد کرانا ہو گا اس ضمن میں صوبائی حکومت نے سخت موقف اختیار کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے صوبہ گیر سطح پر نئی شجرکاری مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے، جس میں عوام بالخصوص نوجوانوں کو بھرپور انداز میں شامل کیا جائے گااس ضمن میں صنعتی یونٹس اور فیکٹریوں کو پابند کیا جائے گا کہ وہ ماحول دوست ٹیکنالوجی اپنائیں اور زہریلے دھویں اور فاضل مواد کو سائنسی طریقہ کار کے بغیر خارج نہ کریں۔صوبائی مشیر نے کہا کہ ہوا، پانی اور زمین کو آلودہ کرنے والے عناصر کے خلاف ماحولیاتی تحفظ کے قوانین کے تحت بلا تفریق سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔صوبائی مشیر نے وفود سے اپیل کی کہ ماحولیاتی آلودگی سے بچا صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں بلکہ یہ ہر شہری کا قومی اور اخلاقی فرض ہے۔ انہوں نے سب کو مل کر اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا اور سرسبز بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی تاکید کی۔ اس موقع پر وفود نے صوبائی مشیر کو اپنے اپنے علاقوں کے مسائل سے تفصیلا آگاہ کیا صوبائی مشیر نے مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!