ہفتہ, نومبر 14, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان کواڈ کاپٹر حملے میں میجر عمر منہاس اور حوالدار محمد عدنان...

بلوچستان کواڈ کاپٹر حملے میں میجر عمر منہاس اور حوالدار محمد عدنان شہید، کولپور میں خودکش بمبار سمیت 8 دہشت گرد ہلاک کردیے، آئی ایس پی آر

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے میجر اور  حوالدار شہید ہوگئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ 13 نومبر سے کالپور، کردگاپ اور نوشکی کے گردونواح میں متعدد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے،13 اور 14 نومبر کی درمیانی شب کالپور میں کارروائی کے دوران 8 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔علاقے میں سکیورٹی برقرار رکھنے کے لیے کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ این 40 پر گشت بھی جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 14 نومبرکو فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نےگشت پر مامور فوجی گاڑیوں کو مسلح کواڈ کاپٹرز کے ذریعے نشانہ بنایا، حملے میں میجر عمر منہاس ناصر اور حوالدار محمد عدنان خان نے جام شہادت نوش کیا۔ میجر عمر منہاس ناصر کا تعلق ضلع چکوال جبکہ حوالدار محمد عدنان خان کوٹلی ستیاں کے رہائشی تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ بھارت اور دیگر دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کی پشت پناہی سے فتنہ الہندوستان ڈرونز، آئی ای ڈیز اور دیگر جدید تکنیکی ذرائع استعمال کر رہا ہے۔بھارت فتنہ الہندوستان کو مکمل مالی معاونت اور جدید ترین آلات فراہم کر رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز بدلتے ہوئے خطرات سے مکمل طور پر آگاہ ہیں، دہشت گردوں کو کسی صورت کوئی جگہ نہیں دی جائے گی چاہے وہ کوئی بھی راستہ اختیار کریں۔ قومی ایکشن پلان کے تحت منظور شدہ وژن عزم استحکام کے تحت انسداد دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہےگی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!