منگل, نومبر 10, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںقطر سمیت 5 خلیجی ممالک ایران کی بحری ناکہ بندی جاری رکھنے...

قطر سمیت 5 خلیجی ممالک ایران کی بحری ناکہ بندی جاری رکھنے کے حامی ہیں: امریکی صدر کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت اور دیگر ممالک موجودہ صورتِ حال برقرار رکھنے اور بحری و زمینی راستوں سے ایران کی ناکہ بندی جاری رکھنے کے حامی ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں قطر کے وزیرِاعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن سے ملاقات کے بعد جاری کیے گئے بیان میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطری وزیرِاعظم سے بہترین گفتگو ہوئی اور ایران سمیت مشرقِ وسطیٰ کے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ تمام ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں، اس معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا۔

امریکی صدر نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال میں کسی بھی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے امریکا مکمل طور پر تیار ہے اور فوری کارروائی کی صلاحیت رکھتا ہے، فی الحال ایسی کسی کارروائی کا امکان نظر نہیں آتا۔

ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور پورا مشرقِ وسطیٰ ایران کے خطرات اور دھمکیوں سے محفوظ ہیں۔

ٹرمپ کے مطابق تنازع کے خاتمے کے لیے مثبت پیش رفت ہو رہی ہے، امریکا اپنے مفادات کا ہر صورت تحفظ یقینی بنائے گا، کوئی فوجی کارروائی ہوئی تو اس کے اختتام پر امریکی عوام سمیت پوری دنیا پہلے سے زیادہ محفوظ ہو گی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!