اتوار, نومبر 15, 2026
ہوماہم خبریںپاکستان آئندہ 20 سال میں جی 20 کا رکن بننے کی صلاحیت...

پاکستان آئندہ 20 سال میں جی 20 کا رکن بننے کی صلاحیت رکھتا ہے، وفاقی وزیر سرمایہ کاری

وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ کا کہنا ہے کہ پاکستان آئندہ 20 سال میں جی 20 کا رکن بننے کی صلاحیت رکھتا ہے، نوجوان ملک کی ترقی میں کردار ادا کریں۔

چنیوٹ میں نجی یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب میں قیصر احمد شیخ نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، کامیابی کے لیے بیرون ملک جانا ضروری نہیں، خواتین کی اعلیٰ تعلیم اور نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنا ملکی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔

وفاقی وزیر سرمایہ کاری نے کہا کہ جنوبی کوریا نے ماضی میں پاکستان کی منصوبہ بندی سے استفادہ کیا، پاکستان میں 6 سے 7 فیصد معاشی ترقی کی شرح رہی، پاکستان 25 کروڑ آبادی اور بے پناہ قدرتی وسائل کا حامل ملک، نوجوان ملکی ترقی کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!