جمعرات, جولائی 16, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںایرانی انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا تو پورے خطے کا انفرا...

ایرانی انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا تو پورے خطے کا انفرا اسٹرکچر ہمارا ہدف ہو گا، ایرانی فوج

ایران کی مشترکہ عسکری کمانڈ خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹرز کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز ہماری ریڈ لائن ہے، امریکی مداخلت قبول نہیں، ایران کا خطے کے ممالک کو نقصان پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ترجمان ایرانی افواج کا کہناتھا کہ ایرانی انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا تو پورے خطے کا انفرااسٹرکچر ہمارا ہدف ہوگا، ایرانی افواج وطن کے دفاع کیلئے ہرم دم مستعد اور چوکس ہیں۔

ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمنیا  نے کہا کہ امریکی جارحیت جاری رہی تو جنگ کا دائرہ وسیع ہوگا،ہماری افواج نے اپنی اکثر صلاحیتوں کا ابھی مظاہرہ نہیں کیا۔

ایرانی سپریم لیڈر کے مشیرعلی اکبر ولایتی  نےکہا کہ دنیا کی کوئی طاقت آبنائے ہرمز کو ایران سے چھین نہیں سکتی، آبنائے ہرمز کا کنٹرول رہبراعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کے ویژن کے تحت حاصل کیا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!