بدھ, نومبر 18, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںمیں اسمبلی سے واک آؤٹ نہیں کر سکتا، لیکن مجھے اس اسمبلی...

میں اسمبلی سے واک آؤٹ نہیں کر سکتا، لیکن مجھے اس اسمبلی سے واک آؤٹ کیا جائے: وزیر اعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ  میں اسمبلی سے واک آؤٹ نہیں کر سکتا، لیکن مجھے اس اسمبلی سے واک آؤٹ کیا جائے۔ ہماری اسمبلی کی روایات کو بلڈوز کیا گیا ہے۔

بلوچستان اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ایک ممبر کا انٹرویو سامنے آیا، میں اس کا جواب دینا نہیں چاہتا، وہ اتنا بڑا سردار نہیں کہ میں اس سے خوفزدہ ہوں۔ ہم نے دہشت گرد تنظیموں کی پرواہ نہیں کی۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ میں شرمندہ ہوں کہ ایسی اسمبلی میں بیٹھا ہوں جس میں وہ موصوف رکن ہیں۔ میری بہن اور خاتون رکن اسمبلی کے بارے میں جو کہا گیا اس کی مذمت کرتا ہوں، ہماری تربیت ایسی نہیں کہ ہم خاتون کے بارے میں ایسے ریمارکس دیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!