بدھ, نومبر 18, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںرحمان گل قرآن پاک پر حلف کی پاسداری نہ کرسکے، وہ بلوچ...

رحمان گل قرآن پاک پر حلف کی پاسداری نہ کرسکے، وہ بلوچ قوم سے کیا وفا کریں گے؟ضیا اللہ لانگو

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی کارروائیوں کو درندگی سمجھتا ہوں، یہ انسان نہیں بلکہ جانور ہیں۔ دہشت گردوں کے کمانڈروں کی تبدیلی کے حوالے سے میری کوئی دلچسپی نہیں، کیونکہ دہشت گردوں کی کوئی باقاعدہ تنظیم نہیں بلکہ مختلف گروہ ہیں۔اپنی خصوصی گفتگو میں میر ضیا اللہ لانگو نے رحمان گل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جس شخص نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر پاکستان سے وفاداری کا حلف اٹھایا لیکن اس حلف کا پاس نہ رکھ سکا، وہ بلوچ قوم سے کیا وفا کرے گا؟ انہوں نے کہا کہ بلوچ روایات میں وفاداری کو بہت اہمیت حاصل ہے، ہماری مثال ہے کہ اگر کسی کے گھر سے ایک گلاس پانی بھی پی لیا جائے تو اس کے ساتھ سو سال تک وفا کی جاتی ہے۔صوبائی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پاک فوج کا نمک کھانے والا اگر پاکستان کا وفادار نہ ہو سکا تو بلوچستان کے ساتھ کیا وفا کرے گا؟ انہوں نے دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک اور قوم کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کی کارروائیاں ناقابل قبول ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!