کوئٹہ:ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت کوئٹہ شہر میں گداگری کے خاتمے اور اس کے خلاف جاری کریک ڈاون کو مزید موثر بنانے کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ امیر حمزہ،محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران اور پولیس کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر کے مختلف سگنلز، چوراہوں اور دیگر اہم مقامات پر گداگری میں ملوث بچوں اور دیگر افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں عمل میں مزید تیزی لائی جائیں گی۔ پیشہ ورانہ طور پر گداگری میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق جیل بھجوایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ہدایت کی کہ شہر کے سگنلز، شاہراہوں اور مختلف علاقوں میں کسی بھی صورت گداگری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور محکمہ سوشل ویلفیئر مشترکہ طور پر روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کریں گے اور ان کارروائیوں کی باقاعدہ رپورٹ پیش کریں گے۔اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ کوئٹہ شہر کو گداگری سے پاک کرنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون اور مربوط حکمت عملی کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

