جمعرات, جولائی 16, 2026
ہوماہم خبریںنابالغ بچوں کے مقدمات میں سرپرست کی تقرری لازمی قرار

نابالغ بچوں کے مقدمات میں سرپرست کی تقرری لازمی قرار

وفاقی آئینی عدالت کا نابالغ بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے نابالغ بچوں کے مقدمات میں سرپرست کی تقرری لازمی قرار دے دی۔

وفاقی آئینی عدالت نے کیس میں لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم دے کر  ٹرائل کورٹ کو مقدمہ کی کارروائی چلانے کی ہدایت کردی۔ کیس میں سول کورٹ کے سمجھوتہ کی بنیاد پر کیے گئے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔

درخواست گزار نے نابالغ بچوں کے حقوق کا  تحفظ نہ ہونے کا مؤقف اپنایا تھا۔ فیصلے میں وفاقی آئینی عدالت نے نابالغ بچوں، ضعیف افراد اور پردہ نشین خواتین کےمقدمات میں سمجھوتہ عدالت کی جانچ پڑتال سےمشروط قرار دیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ کسی بھی مقدمے کے آغاز پر ہی کم عمر فریق کا تعین کیا جائے گا،کم عمرفریق کے حقوق کا تحفظ کیے بغیر فیصلہ نہیں کیا جائے گا،ذاتی مفاد نہ رکھنے والے کو کم عمر افراد کیلئے سرپرست مقرر کیا جائےگا۔

فیصلے میں یہ بھی قرار دیا گیا ہے کہ نابالغ سے متعلق ملکیت کے تنازع میں غیر ضروری عجلت نہیں کی جائےگی۔ آئینی عدالت کا فیصلے کی نقول تمام سول اور ریونیو کورٹس کو بھجوانے کا حکم بھی دیا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!