جمعہ, نومبر 20, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںگوادر: ڈی جی ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر امین خان مندوخیل کا کمیونٹی مڈوائفری...

گوادر: ڈی جی ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر امین خان مندوخیل کا کمیونٹی مڈوائفری اسکول کا دورہ، طبی تعلیم اور تربیتی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔

گوادر: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور صوبائی حکومت کی صحت عامہ کی سہولیات میں بہتری، معیاری طبی تعلیم کے فروغ اور تربیت یافتہ طبی عملے کی تیاری کے اقدامات کے تحت ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر امین خان مندوخیل نے کمیونٹی مڈوائفری اسکول گوادر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ادارے کے مختلف شعبوں، تدریسی و تربیتی سہولیات اور جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا اس موقع پر پرنسپل سمن نے ان کا استقبال کیا، جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گوادر ڈاکٹر یاسر طاہر بھی ان کے ہمراہ تھے ڈی جی ہیلتھ نے زچہ و بچہ کی صحت، محفوظ زچگی اور بنیادی طبی نگہداشت سے متعلق فراہم کی جانے والی تعلیم و عملی تربیت کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مڈوائفری اسکول کو نرسنگ کالج کا درجہ ملنے کے بعد داخلوں اور باقاعدہ تدریسی کلاسز کے آغاز کے حوالے سے پیش رفت کا بھی جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ معیاری طبی تعلیم اور تربیت یافتہ افرادی قوت کی فراہمی صوبائی حکومت کی صحت عامہ کی پالیسی کا اہم حصہ ہے۔ کمیونٹی مڈوائفز محفوظ زچگی، ماں اور بچے کی صحت کے تحفظ اور بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ انہیں جدید تقاضوں کے مطابق معیاری تعلیم اور عملی تربیت فراہم کی جائے انہوں نے ادارے کی تدریسی و تربیتی استعداد میں اضافے، دستیاب وسائل کے موثر استعمال اور نرسنگ کالج میں تعلیمی سرگرمیوں کے جلد آغاز کو یقینی بنانے پر زور دیا، تاکہ گوادر سمیت بلوچستان کے نوجوانوں کو طبی تعلیم کے بہتر مواقع میسر آئیں اور عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!