پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں نے شہباز شریف کو 2 دفعہ وزیر اعظم بنوایا، چاہتا ہوں کہ وہ بطور وزیرا عظم 5 سال پورے کریں۔
کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ کے اثرات ہم سب کو اٹھانے پڑ رہے ہیں، امن کا معاہدہ ابھی تک نظر نہیں آرہا، معاشی بحران سے نکلنے میں وقت لگے گا، عوام کے کندھوں پر معاشی بوجھ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آنے والے حالات میں عوام کیسے گذارا کریں گے، موجودہ حالات میں فارووڈ پلاننگ کیا کرسکتے ہیں، افسوس کے ساتھ ہمارے سیاستدانوں نے عوام کے اصل مسائل پر بات کرنا چھوڑ دیا ہے، پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کی فلاح بہبود کے لیے کام کرتی رہتی ہے۔
چھوڑے زمینداروں کی مدد کی جارہی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں نوے فیصد چھوٹے زمینداروں کا کردار ہے، مہنگائی بڑھ رہی ہے، حالات مشکل ہوتے جا رہے ہیں۔

