کوئٹہ: صوبائی وزیر منصوبہ بندی میر ظہور بلیدی نے مستونگ، مچھ، خضدار اور پنجگور میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔میر ظہور بلیدی نے کہا کہ بلوچستان میں 37 دہشت گردوں کا انجام تک پہنچنا سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے، کامیاب کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف مثر حکمتِ عملی اور فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مثر کارروائیوں کے ذریعے دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیے ہیں۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز میں سیکیورٹی فورسز کی جرات، بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور عزم قابلِ فخر ہے۔صوبائی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف مسلسل کارروائیوں سے امن دشمن عناصر کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔ بلوچستان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف ریاستی ادارے پوری قوت سے کارروائیاں جاری رکھیں گے۔میر ظہور بلیدی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہدا اور غازیوں کی قربانیاں قوم کے عزم و حوصلے کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ بلوچستان کے عوام دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امن دشمن عناصر بلوچستان کی ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح کا سفر روکنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور مثر سیکیورٹی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔میر ظہور بلیدی نے مزید کہا کہ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔ دہشت گردی کے خلاف قومی عزم غیر متزلزل ہے، ریاستی ادارے قوم کے تعاون سے امن دشمن عناصر کا مکمل تعاقب جاری رکھیں گے۔

