جمعرات, اگست 6, 2026
ہوماہم خبریںکشمیر سے متعلق احتجاج پر مقدمہ؛ سابق سینیٹر مشتاق احمد کے جسمانی...

کشمیر سے متعلق احتجاج پر مقدمہ؛ سابق سینیٹر مشتاق احمد کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

اسلام آباد: 

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے کشمیر کے حوالے سے احتجاج پر مقدمے میں سابق سینیٹر مشتاق احمد اور ملزم دانیال کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

ڈیوٹی جج عبدالغفور کی عدالت میں ملزمان کو 3 دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا۔ پراسیکیوشن نے موقف اپنا کہ ملزمان سے گاڑی اور اسلحہ کی برآمدگی کرنی ہے۔

پراسیکیوشن کی جانب سے 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔ تاہم عدالت نے سابق سینیٹر مشتاق احمد و دیگر کو مزید 4 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!