منگل, ستمبر 15, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںکوئٹہ: شاہد خاقان عباسی اور ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی ملاقات، بلوچستان کی...

کوئٹہ: شاہد خاقان عباسی اور ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی ملاقات، بلوچستان کی صورتحال پر تشویش، سیاسی حل اور نوجوانوں کو روزگار دینے پر زور

کوئٹہ: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ملاقات کی۔

کوئٹہ: ملاقات میں سینیٹر جان محمد بلیدی، نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ، پنجاب کے صدر ملک ایوب اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر ظفر مرزا بھی موجود تھے۔

کوئٹہ: ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور بلوچستان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کوئٹہ: دونوں رہنماؤں نے بلوچستان میں بگڑتی ہوئی صورتحال اور حکومتی کارکردگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

کوئٹہ: ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی نوعیت کا ہے اور اس کا حل بھی سیاسی طریقے سے ہی ممکن ہے۔

کوئٹہ: رہنماؤں نے بلوچستان میں قومی مفاہمتی پالیسی اپنانے، سیاسی و قومی قیادت کی سیاسی اسپیس بحال کرنے اور عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر سیاسی اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔

کوئٹہ: انہوں نے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کو بھی بلوچستان میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے ناگزیر قرار دیا۔

RELATED ARTICLES

E-Paer

15-09-2026

E-Paper

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!