جمعرات, جولائی 16, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںکوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے سینئر پروفیسرز کی یقین دہانی پر...

کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے سینئر پروفیسرز کی یقین دہانی پر احتجاجی کیمپ ختم کرنے کا اعلان کردیا

کوئٹہ: بلوچستان میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن (BMTA) کے صدر ڈاکٹر عبداللہ خان اور سینئر پروفیسرز نے جمعرات کو سنڈیمن پراونشل ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا۔

کوئٹہ: وفد میں ڈاکٹر شعیب قریشی، ڈاکٹر غلام رسول، ڈاکٹر جہانزیب ناصر، ڈاکٹر اشرف اچکزئی، ڈاکٹر محی الدین، ڈاکٹر اسحاق درانی، ڈاکٹر عائشہ صدیقہ، ڈاکٹر نجمہ غفار اور ڈاکٹر عظمیٰ سہیل شامل تھے۔

کوئٹہ: سینئر پروفیسرز نے ڈاکٹر ماہ نور ناصر سے اظہارِ یکجہتی کیا اور ڈاکٹروں کے لیے انڈور سیکیورٹی مضبوط بنانے اور سیکیورٹی ایکٹ کی منظوری کے مطالبات کی حمایت کی۔

کوئٹہ: وفد نے حکومتی کمیٹی میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی نمائندگی اور ڈاکٹر ماہ نور کے علاج کے لیے حکومتی اقدامات پر مؤثر یقین دہانی کرائی۔

کوئٹہ: سینئر پروفیسرز نے عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سے احتجاجی کیمپ ختم کرنے کی درخواست کی۔

کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے بلوچستان میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن اور سینئر پروفیسرز کی یقین دہانی اور احترام میں اپنا احتجاجی کیمپ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!