بدھ, نومبر 18, 2026
ہوماہم خبریںکیا آپ کے ہاتھ صاف ہیں،کیا آپ لیکچر یا دھمکی دینےکا حق...

کیا آپ کے ہاتھ صاف ہیں،کیا آپ لیکچر یا دھمکی دینےکا حق رکھتے ہیں؟ خواجہ آصف کا بلاول کی تقریر پر ردعمل

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے بلاول بھٹو کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کے ہاتھ صاف ہیں،کیا آپ لیکچر یا دھمکی دینے کا حق رکھتے ہیں؟

ایکس پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ بلاول صاحب، آپ نے سسٹم ری سیٹ کی بات کی لیکن کوئی سسٹم اس وقت تک ری سیٹ نہیں ہو سکتا جب تک اُسے عوامی تائید حاصل نہ ہو۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اگر آپ سسٹم کولیپس کی بات کررہے ہیں تو ہم سب کا اس سسٹم سے منسلک ہونے کے ناطے اپنی ذمہ داریوں کا احاطہ بھی ضروری ہے، اس ملک میں سیاست دانوں کا احتساب نہ تو کوئی نئی بات ہے اور نہ کوئی سیاستدان احتساب سے مبرا ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ آپ کی پریس کانفرنس یقیناً بہت دھواں دار تھی اور موجودہ حکومت اور نظام پر تنقید پر مرکوز رہی لیکن احترام کے ساتھ یہ کہوں گا کہ ہم سیاسی لوگوں کو عوام سے رجوع کرنے کے طریقہ کار کو چور دروازہ نہیں کہنا چاہیے،  ہم سیاستدانوں کی اساس عوامی راۓ ہے، عوامی استصوابِ رائے کے ساتھ پارلیمان کے اندر بحث مباحثے پر کوئی قدغن نہیں، یقیناً سسٹم ری سیٹ کے معاملے پر پارلیمان میں بحث ضرور ہوگی لیکن اس کے ساتھ عوام کو ان کے بنیادی حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا، پارلیمنٹ کے ساتھ اگر عوام کی رائے کوبھی جان لیا جاۓ تو میرے خیال legitimacy کی معراج ہوگی۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ کہ بلاول صاحب آپ کے پاس سندھ کی حکومت 18سال سے ہے، سندھ جنت بن گیا ہے، کراچی شہر کی حالت پہ دنیا رشک کرتی ہے، مسلم لیگ (ن) کے آپ 2022 سے کاروبار حکومت میں پارٹنر ہیں، نفع آپکا اور نقصان (ن) لیگ  یا پاکستان کا ؟ کیا آپ کے ہاتھ صاف ہیں، کیا آپ لیکچر یا دھمکی دینے کا حق رکھتے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ حکمرانی میں عوام کی شراکت کو حقیقت بنائیں حکمرانوں کی طاقت عوام کی امانت ہے کسی کی میراث نہیں ، عوام کے حقوق آئین کی کتاب تک محدود نہ رکھیں،  حکمرانی کسی کی اجارہ داری نہیں، 25کروڑ عوام کو یہ حق اللہ نے عطا کیا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!