بدھ, جون 24, 2026
ہوماہم خبریںپاکستان واحد مسلمان ملک ہے جس نے ایران پر حملے کی پہلے ہی...

پاکستان واحد مسلمان ملک ہے جس نے ایران پر حملے کی پہلے ہی گھنٹے میں مذمت کی، اسحاق ڈار

اسلام آباد: 

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان واحد مسلمان ملک ہے جس نے ایران پر حملے کی پہلے ہی گھنٹے میں مذمت کی، امن معاہدہ فیلڈ مارشل کی بدولت ممکن ہوا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال میں انہوں نے کہا کہ اسپیکر، وزیر خزانہ، پارلیمان کو بجٹ کی منظوری پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، صوبوں کی تعریف نہ کی جائے تو درست نہیں ہوگا،  صوبوں نے خصوصی مقاصد کے لیے وفاق کو ایک ہزار 35 ارب روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے، یہ رقم خصوصی معاملات پر خرچ کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کے تنازع کے پہلے گھنٹے ہی پاکستان نے ایران پر حملے کی مذمت کی، واحد مسلمان ملک پاکستان ہے جس نے ایران پر حملے کی مذمت کی، میں نے ایران کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر بات کی کہ جوابی حملہ نہ کریں تاہم ایران کی جانب سے خلیجی ممالک میں قائم امریکی بیسز پر حملے کیے گئے پاکستان نے ان حملوں کی بھی مذمت کی۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے دونوں پارٹیز کو انگیج کیا اور ان کی بدولت ہی امن معاہدہ ممکن ہوسکا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے