ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران کو کوئی رقم نہیں دی گئی، نہ ہی منجمد فنڈز ریلیز کئے گئے ۔ غلط معلومات فراہم کی گئی تو مذاکرات معطل کردیئے جائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران کے کچھ ایسے فنڈز استعمال کرے گا جو امریکی کنٹرول میں ہیں، فنڈز سے ایران امریکی کسانوں سے مکئی، گندم اور دیگر زرعی اجناس خرید سکے گا، ایران کو خوراک کی اشد ضرورت ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید لکھا کہ ایران نے امریکا کو آگاہ کیا ہے کہ وہ بحری جہازوں سے کوئی ٹیکس وصول نہیں کریگا۔

