اتوار, نومبر 22, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںدینی مدارس پوری امت مسلمہ کا مشترکہ اثاثہ ہیں، کسی سیاسی جماعت...

دینی مدارس پوری امت مسلمہ کا مشترکہ اثاثہ ہیں، کسی سیاسی جماعت کی جاگیر نہیں ، ڈاکٹر حافظ علاؤالدین سارنگ

ڈاکٹر حافظ علاؤالدین سارنگ اور جمیعت علماء اسلام نظریاتی کے قاری مہر اللہ  نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) سے اپیل ہے کہ مدارس کے طلبہ کو تعلیم حاصل کرنے دیں اور انہیں سیاست کا ایندھن نہ بنائیں۔

ڈاکٹر حافظ علاؤالدین سارنگ  نے کہا کہ دینی مدارس کی خودمختاری، غیر سیاسی حیثیت اور اجتماعی تشخص کے حوالے سے ہمارا مؤقف واضح اور دوٹوک ہے، دینی مدارس پوری امت مسلمہ کا مشترکہ علمی، دینی اور روحانی اثاثہ ہیں، انہیں کسی فرد یا جماعت کی ملکیت نہیں سمجھا جا سکتا، دینی مدارس کسی ایک فرد، خاندان، تنظیم یا سیاسی جماعت کی ملکیت نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کی امانت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) ہو یا کوئی دوسری سیاسی جماعت، کسی کو دینی مدارس کو اپنے سیاسی مفادات کے لیے استعمال کرنے کا حق حاصل نہیں، دینی مدارس کو سیاسی جماعتوں کی طاقت اور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنانے کی مخالفت کرتے ہیں، دینی مدارس کو کسی سیاسی جماعت کے انتخابی، تنظیمی یا جماعتی مفادات کے تابع نہیں ہونا چاہیے، مدارس کے طلبہ کو سیاسی مقاصد، جماعتی مفادات اور ذاتی ایجنڈوں کے لیے استعمال کرنا قابل قبول نہیں،

ان کا کہناتھا کہ دینی مدارس کے پلیٹ فارم کو حکومت یا ریاستی اداروں کے خلاف سیاسی احتجاج کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا، مدارس کا بنیادی کردار تعلیم، تربیت، اصلاح اور اتحاد امت کا فروغ ہے، مدارس کے تقدس کو سیاسی مفادات کی نذر نہیں ہونے دیں گے،جمعیت علمائے اسلام (ف) سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کو مدارس کی نمائندگی اور ان کے معاملات پر اجارہ داری کا حق نہیں۔

ڈاکٹر حافظ علاؤالدین سارنگ نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) سے اپیل ہے کہ مدارس کے طلبہ کو تعلیم حاصل کرنے دیں اور انہیں سیاست کا ایندھن نہ بنائیں، جمعیت علمائے اسلام (ف) سینیٹ اور دیگر انتخابی ٹکٹ ارب پتی افراد کو دیتی ہے، جبکہ مدارس کے غریب طلبہ کے نام پر سیاست کی جاتی ہے، بلوچستان اسمبلی میں اس وقت جمعیت علمائے اسلام (ف) سے وابستہ کوئی عالم دین موجود نہیں۔

دینی مدارس کا کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ پاکستان سے تعلق ہے، حکومت مدارس کی سرپرستی اور معاونت کرے، مدارس کے طلبہ کو جدید تعلیمی سہولیات فراہم کرکے انہیں دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے، حکومت مدارس کے اساتذہ کی تنخواہوں کا بوجھ برداشت کرے تاکہ تعلیمی سرگرمیاں بہتر انداز میں جاری رہ سکیں، مدارس کے معاملات میں سیاسی مداخلت کے بجائے حکومتی سرپرستی اور تعلیمی معاونت کو ترجیح دی جائے۔

مدارس کی آزادی، وقار اور علمی تشخص کے تحفظ کے لیے تمام علماء کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا، دینی مدارس پوری امت مسلمہ کا مشترکہ اثاثہ ہیں، انہیں کسی سیاسی جماعت یا گروہ کی جاگیر نہیں بننے دیں گے، مدارس کے طلبہ کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں، مدارس کے پلیٹ فارم کو سیاسی احتجاج، اشتعال انگیزی اور محاذ آرائی کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!