ہفتہ, جون 20, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںقلعہ سیف اللہ: ظفر اللہ قتل کیس میں مرکزی ملزم 24 گھنٹوں...

قلعہ سیف اللہ: ظفر اللہ قتل کیس میں مرکزی ملزم 24 گھنٹوں میں گرفتار

قلعہ سیف اللہ: نوجوان ظفر اللہ شاہیزئی کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او سٹی عصمت خان غلزئی نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے قتل کیس کے مرکزی ملزم صفدر ولد شکور کو واقعے کے 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ مزید گرفتاریاں جلد متوقع ہیں۔

اس موقع پر ایس ایچ او عصمت خان غلزئی نے کہا کہ قتل کیس میں ملوث تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور کسی بھی ملزم کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کر رہی ہے اور انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے