کوئٹہ: کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز تھانہ نوحصار کی حدود میں واقع کرخسہ کے علاقے سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی، جسے تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب تھانہ شالکوٹ کی حدود میں سردار کاریز کے قریب ایک باغ سے بھی ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد شناخت کے لیے مردہ خانے میں رکھ دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

