اتوار, جون 14, 2026
ہوماہم خبریںاسرائیل کی ایران امریکا امن معاہدہ سبوتاژ کرنےکی کوشش، بیروت پر میزائل...

اسرائیل کی ایران امریکا امن معاہدہ سبوتاژ کرنےکی کوشش، بیروت پر میزائل حملےکردیے

لبنان کے دارالحکومت بیروت پر اسرائیل کے میزائل حملوں میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

لبنانی میڈیا کے مطابق  بیروت کے جنوبی علاقےکی عمارت پر فضائی حملے سے 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہےکہ اسرائیل کے دو جنگی طیاروں  نے بیروت کے جنوبی حصے کو 4 گائیڈڈ میزائلوں  سے نشانہ بنایا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق  لبنان  سے حزب اللہ کے جوابی حملوں کے پیش نظر اسرائیلی علاقوں میں خطرےکا الرٹ بڑھا دیا ہے۔

خیال رہےکہ یہ حملے ایسے وقت ہوئے ہیں جب  امریکا اور ایران  جنگ کے خاتمے سے متعلق معاہدے پر دستخط کے قریب ہیں۔

ایران کے مطابق  اس مرحلے کی فوری ترجیح تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ یقینی بنانا ہے، جس میں لبنان بھی شامل ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے