وزیر اعظم کے معاون خصوصی رانا ثناءاللہ نے واضح کیا کہ پُر امن احتجاج اور لانگ مارچ حق ہے مگر مسلح لشکر کشی کے ذریعے مظفرآباد پر قبضے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی رانا ثناءاللہ نے جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں شہداء کی قربانیوں میں تحریک کی آبیاری ہوئی ہے، کسی کمیٹی کے مطالبے پر ضائع نہیں کیا جاسکتا، انہیں ہر طرح کی پیشکش کی گئی مگر وہ ٹھکراتے رہے۔
انہوں نے کہا کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو بیرونی قوتوں کی فنڈنگ اور مدد حاصل ہے، کمیٹی نے شروع میں مہاجرین نشستوں کے خاتمے کا مطالبہ نہیں کیا تھا، ایکشن کمیٹی نے اراکین کے حلف نامے سے پاکستان سے الحاق کے خاتمے کا مطالبہ بھی کیا۔
رانا ثنا اللہ کا خصوصی انٹرویو پروگرام جرگہ میں سلیم صافی کے ساتھ گزشتہ شب نشر کیا گیا۔

