اتوار, جون 14, 2026
ہوماہم خبریںڈیرہ غازی خان میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار...

ڈیرہ غازی خان میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید

حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لےلیا،پولیس

ڈیرہ غازی خان میں پنجاب خیبر پختونخوا سرحدی چیک پوسٹ عمر فاروق پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق حملے میں ایلیٹ فورس کے 2اہلکار شہید جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

واضح رہے کہ پنجاب خیبر پختونخوا سرحدی علاقوں میں حالیہ مہینوں میں دہشت گردوں کے متعدد حملوں کو پنجاب پولیس نے ناکام بنایا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے