منگل, نومبر 24, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںسندھ حکومت کا 5 پی ایس پی افسران کو بلوچستان نہ بھیجنے...

سندھ حکومت کا 5 پی ایس پی افسران کو بلوچستان نہ بھیجنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے 5 پی ایس پی افسران کو بلوچستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے 5 پی ایس پی افسران کو بلوچستان نہ بھیجنے کے فیصلے سے متعلق وفاقی حکومت کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ تبدیل کیے گئے افسران مختلف اضلاع میں بطور ایس ایس پی تعینات ہیں اور صوبائی حکومت ان افسران کی خدمات سندھ میں جاری رکھنا چاہتی ہے، ان افسران ميں مٹیاری، سکھر، ٹنڈو محمد خان، حیدرآباد اور جامشورو کے ایس ایس پیز شامل ہیں۔

خط کے مطابق ان افسران کا تبادلہ سندھ حکومت سے مشاورت کے بغیر کیا گیا ہے، ان افسران میں ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ، ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق، ایس ایس پی سکھر احمد فیصل، ایس ایس پی مٹیاری عبدالعلیم بلو اور ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان حسیب میمن شامل ہیں۔

 سندھ حکومت کے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ افسران کا تبادلہ سول سروس رولز 1954 اور سندھ رولز آف بزنس کی خلاف ورزی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر افسران کو ریلیو کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!