لاہور: پنجاب حکومت وفاق کو مالیاتی رعایت دینے پر تیار ہوگئی۔
پنجاب اسمبلی کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب حکومت وفاق کو مالیاتی رعایت دینے پر تیار ہے اور صوبے کی جانب سے وفاق کو 570 ارب روپےکی مالیاتی رعایت دےجاسکتی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی رعایت سے وفاق اپنے مالیاتی خسارے اور آئی ایم ایف اہداف کو پوراکرسکےگا جب کہ پنجاب کو این ایف سی کے تحت قابل تقسیم محاصل سے 3793 ارب سے زائد رقم ملے گی۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے مالی سال 27-2026 کے بجٹ خدوخال کو حتمی شکل دے دی ہے اور نئے مالی سال کے مجموعی بجٹ کاحجم 5 ہزار 131 ارب روپے پر مشتمل ہوگا۔

