اسلام آ باد: کراچی سمیت ملک بھر کےبجلی صارفین پر ایڈجسٹمنٹس کا بھاری بوجھ منتقل کیے جانےکا خدشہ ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت دسمبر میں بجلی کی قیمت کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔
ذرائع کے مطا بق کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین پر ایڈجسٹمنٹس کا بھاری بوجھ منتقل کیے جانےکا خدشہ ہے جس کے تحت آئندہ ماہ دسمبر میں سہ ماہی اور ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کا اضافہ 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ تک بڑھنےکا تخمینہ ہے۔
اس وقت ملک بھرکے بجلی صارفین سہ ماہی اور ماہانہ ایڈجسٹمنٹس میں 2 روپے 89 پیسے فی یونٹ اداکر رہے ہیں تاہم نومبر کے مقابلے میں آئندہ ماہ دسمبر میں بجلی صارفین پر ایڈجسٹمنٹس کا بوجھ مزید ایک روپے33 پیسےفی یونٹ تک بڑھنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کو بجلی کی قیمت سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ بجلی صارفین پر کم سے کم بوجھ منتقل ہو۔
ذرائع کے مطابق بجلی تقسیم کارکمپنیوں نے جولائی تا ستمبر 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں نیپرا میں درخواست دائر کرکے ایک روپے 34 پیسے فی یونٹ کا اضافہ آئندہ 3 ماہ کے لیے مانگا ہے، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر نیپراسماعت بھی کرچکا ہےجس کا فیصلہ ابھی آنا باقی ہے۔
اس کے علاوہ اکتوبر 2026 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے 2 روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے جس کا اطلاق آئندہ ماہ کے لیے کیے جانےکا امکان ہے۔

