وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کا ایک بیٹا نئے صوبوں کے حق میں جبکہ دوسرا اس کی مخالفت کر رہا ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ محسن نقوی نے نئے صوبوں کی بحث شروع کی ہے جبکہ بلاول بھٹو نئے صوبوں کی مخالفت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا صدر زرداری کو چاہیے کہ وہ دونوں بیٹوں کو سمجھائیں کہ صوبوں کی بحث کو آلودہ کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
رانا ثنا کا کہنا تھا محسن نقوی اور بلاول بھٹو دونوں آصف علی زرداری کے تابع ہیں لہٰذا صدر زرداری کو چاہیے کہ وہ دونوں کو سمجھائیں۔

