جمعرات, مئی 21, 2026
ہوماہم خبریںبجٹ مذاکرات کیلئے پاکستان میں موجود آئی ایم ایف مشن کا دورہ...

بجٹ مذاکرات کیلئے پاکستان میں موجود آئی ایم ایف مشن کا دورہ مکمل ہوگیا

اسلام آباد:  بجٹ مذاکرات کے لیے پاکستان میں موجود عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے  مشن کا دورہ مکمل ہو گیا ۔

آئی ایم ایف کے مطابق وفد نےمعاشی صورتحال اور مالیاتی پالیسیوں کا جائزہ لیا۔ مالی سال 2027 کی بجٹ حکمت عملی پرغورکیاگیا۔ مالی سال 2027 کےبجٹ پربات چیت آئندہ دنوں بھی جاری رہے گی‏۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے افراط زقابو میں رکھنے کی یقین دہانی کرا ئی ہے ۔پاکستانی حکام نے مالی سال 2027 میں جی ڈی پی کے 2 فیصد کے بنیادی اضافی ہدف کےعزم کو دہرایا ۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پیٹرولیم لیوی کے ہدف میں 18  فیصد اضافے کی سفارش کر دی ، بجلی اور گیس کی قیمتیں سال میں دو بار بڑھانے کی شرط بھی برقرار ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے لیے آئندہ مالی سال کے دوران 15 ہزار 264 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر  کیا گیا ہے جبکہ صوبوں کو اضافی 430  ارب روپے ریونیو جمع کرنے کا ہدف ہے ۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے