جمعرات, مئی 21, 2026
ہوماہم خبریںبھارت دہشتگردی برآمد کرتا ہے، وہاں مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر ظلم معمول...

بھارت دہشتگردی برآمد کرتا ہے، وہاں مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر ظلم معمول ہے: صائمہ سلیم

اقوام متحدہ  میں پاکستانی کونسلر صائمہ سلیم نے کہا کہ  بھارت دہشت گردی برآمد کرتا ہے۔ 

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مباحثے کے دوران کونسلر صائمہ سلیم  نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کو قتل، گرفتار اور بے دخل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا ٹی ٹی پی، بی ایل اے، مجید بریگیڈ بھارت کے پراکسی گروہ ہیں،  بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر ظلم معمول بن چکا ہے۔

کونسلر صائمہ سلیم نے مزید کہا کہ افغان سرزمین سے حملوں کی منصوبہ بندی اور سہولت کاری ہوئی،طالبان حکومت کے الزامات گمراہ کن مہم کا حصہ ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے