بدھ, نومبر 18, 2026
ہوماہم خبریںبجلی صارفین پر 29 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑنے...

بجلی صارفین پر 29 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان

اسلام آباد: ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اکتوبر کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 2 روپے 88 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں اضافے کے لیے درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرا دی ہے۔

درخواست کے مطابق اکتوبر کے دوران بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کو 10 ارب 35 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی۔

نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق درخواست پر 26 نومبر کو سماعت کی جائے گی جس میں سی پی پی اے کی جانب سے پیش کردہ اعداد و شمار اور مؤقف کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق درخواست کی منظوری کی صورت میں بجلی صارفین پر مجموعی طور پر 29 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے تاہم حتمی فیصلہ نیپرا کی جانب سے سماعت کے بعد جاری کیا جائے گا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!