نوشکی میں شہید ہونے والے میجر عمر ناصر منہاس اور حوالدار محمد عدنان خان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔اس کے علاوہ سینئر سول و عسکری حکام اور شہداء کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مسلح افواج اور پوری قوم شہداء کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔شہداء کا حوصلہ، لگن اور وطن سے غیر متزلزل عزم باعث فخر ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

