پیر, اکتوبر 5, 2026
ہوماہم خبریںبتایا جائے پی ٹی آئی وفد کے سامنے رکھے گئے مطالبات میں...

بتایا جائے پی ٹی آئی وفد کے سامنے رکھے گئے مطالبات میں سے کونسا غیر آئینی یا بس سے باہر ہے؟ طارق فضل

اسلام آباد: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی وفد کے سامنے رکھے گئے مطالبات سے متعلق بتایا جائے کہ  ان میں سے کونسا مطالبہ غیر آئینی یا بس سے باہر ہے؟

طارق فضل نے کہا کہ پہلا مطالبہ کالعدم ٹی ٹی پی اور دہشتگردوں کی مذمت کرنا تھا، دوسرا مطالبہ صوبے میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کا مکمل خاتمہ اور تیسرا افغانستان سے متعلق خارجہ پالیسی پر عمل درآمد تھا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا چوتھا مطالبہ افغان مہاجرین کی واپسی، پانچواں مطالبہ کے پی پولیس ایکٹ پر نظرثانی، چھٹا مطالبہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں افواج کے ساتھ تعاون اور ساتواں مطالبہ نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل درآمد کرنا تھا۔

طارق فضل کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں پی ٹی آئی وفد کے پاس مینڈیٹ نہیں تھا، سہیل آفریدی خود یا کوئی صوبائی نمائندہ مذاکرات میں شامل ہوتا تو بہتر تھا،اصل مقصد لانگ مارچ روکنا نہیں بلکہ دہشت گردی کا خاتمہ تھا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا فریقین لچک دکھائیں تو مذاکرات اب بھی ہوسکتے ہیں، دہشتگردی کا معاملہ 26 سال پرانا ہے، 72 گھنٹے میں حل کرنا مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو نیشنل ایکشن پلان صوبے کی حکومت سے بات کرنی چاہیے، تھوڑا وقت دیا جاتا تو مذاکرات کامیاب ہوسکتے تھے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!