بدھ, ستمبر 16, 2026
ہوماہم خبریںہم سمجھتے ہیں فیول ریلیف اسکیم سے جو ریلیف دیا جارہا ہے...

ہم سمجھتے ہیں فیول ریلیف اسکیم سے جو ریلیف دیا جارہا ہے وہ ناکافی ہے، معیشت جو بوجھ اٹھا سکتی تھی اُس حد تک ہم نے اٹھالیا: مصدق ملک

وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ عام آدمی پیٹرول قیمتوں میں اضافے سے شدید متاثر ہو رہاہے ، حکومت کو عوام کو درپیش مشکلات کا احساس ہے۔

وفاقی وزیر مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم سے غریب آدمی کو ریلیف ملے گا، لیوی 80 روپے،کاربن لیوی 5 روپے ہے جبکہ ریلیف 100روپے کا دیا جارہا ہے۔

مصدق ملک نے کہا جو ریلیف دیا جارہا ہے وہ ٹیکس سے زیادہ ہے، ہم سمجھتے ہیں اب بھی جو ریلیف دیا جارہا ہے وہ ناکافی ہے، ہماری معیشت جو بوجھ اٹھا سکتی تھی اُس حد تک ہم نے اٹھالیا ہے۔

انہوں نے کہا وہ جنگ جس کا تعلق بھی پاکستان سے نہیں ہے ہم اس سے متاثر ہو رہے ہیں، جنگ تھم جائے گی تو پوری دنیا کو ریلیف ملے گا۔

وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا وزیراعظم پیٹرول ریلیف اسکیم کا اسلام آباد میں آغاز ہوچکا ہے، آئندہ چند روز میں یہ اسکیم ملک بھر میں لانچ کردی جائےگی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!