بدھ, اگست 19, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںعمران خان کے معاملے میں ریاست نے اعتماد بحال کرنے کی کوشش...

عمران خان کے معاملے میں ریاست نے اعتماد بحال کرنے کی کوشش کی، بلوچ لاپتہ افراد اور BYC کے معاملے پر بھی اعتماد بحال کیا جائے، نواب رئیسانی

ریاست اور عوام کے درمیان اعتماد ہی پائیدار استحکام کی بنیاد ہے: نواب اسلم رئیسانی

کوئٹہ: سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور چیف آف ساروان نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ عمران خان کے معاملے میں ریاست نے اعتماد کی بحالی کی ایک کوشش کی ہے، اسی طرح بلوچ لاپتہ افراد، بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) اور پشتون تحفظ موومنٹ (PTM) کے زیر حراست افراد کے معاملے میں بھی ریاست کو اعتماد سازی، انصاف کی بالادستی اور قانون کے یکساں اطلاق کو موقع دینا چاہیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر اپنے بیان میں نواب اسلم رئیسانی نے کہا کہ ریاست اور عوام کے درمیان اعتماد ہی پائیدار استحکام کی بنیاد ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ریاست اور عوام کے درمیان اعتماد کی بحالی کے لیے انصاف کی بالادستی اور قانون کے یکساں اطلاق کو یقینی بنانا ضروری ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!