کوئٹہ: آسماء کے ماموں عبدالصمد اور دیگر رشتہ داروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے آسماء کی جانب سے عائد تمام الزامات کو مسترد کردیا۔
عبدالصمد نے کہا کہ آسماء کو نہ اغوا کیا گیا اور نہ ہی اس پر تشدد کیا گیا، جبکہ خدابخش کی پانچ سال قبل آسماء سے منگنی ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ خدابخش نے آسماء کے کہنے پر سرکاری نوکری چھوڑ دی، میرا بھانجا بے قصور ہے، ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔
عبدالصمد نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو سے اپیل کی کہ ہماری فریاد بھی سنی جائے۔
اس موقع پر خدابخش کی والدہ نے الزام عائد کیا کہ آسماء نے ان کے بیٹے کو دھوکہ دیا اور پیسے لیتی رہی لیکن شادی نہیں کی۔
خدابخش کی والدہ نے مزید دعویٰ کیا کہ آسماء کے خلاف پہلے سے مقدمات درج ہیں، جبکہ آسماء کی والدہ نے پانچ شادیاں کی ہیں۔
عبدالصمد نے الزام عائد کیا کہ آسماء کی والدہ بیٹیوں کے ذریعے بلیک میلنگ کرتی ہیں۔

