منگل, اکتوبر 20, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںمشیر کھیل مینا مجید کے بھائی اورنگزیب مجید مبینہ طور پر اغوا،...

مشیر کھیل مینا مجید کے بھائی اورنگزیب مجید مبینہ طور پر اغوا، وزیر داخلہ ضیا لانگو نے واقعے کی تصدیق کردی

مند کے علاقے بلوچ آباد میں مسلح افراد اورنگزیب مجید کو اپنے ساتھ لے گئے، پولیس
تمپ:مند سے رکن بلوچستان اسمبلی اور مشیر کھیل و امور نوجوانان مینا مجید کے بھائی اورنگزیب مجید کو مبینہ طور پر نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ مند کے علاقے بلوچ آباد میں پیش آیا، جہاں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح افراد مبینہ طور پر گن پوائنٹ پر اورنگزیب مجید کو اپنے ساتھ لے گئے۔واقعے کے حوالے سے پولیس کا باضابطہ مقف تاحال سامنے نہیں آیا، تاہم صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے پریس کانفرنس کے دوران واقعے کی تصدیق کردی۔واقعے کے بعد مغوی کی بازیابی اور اغوا میں ملوث افراد کی گرفتاری سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!