پیر, اکتوبر 19, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںامریکا کا مشرقِ وسطیٰ میں اپنے شہریوں کیلئے سیکیورٹی الرٹ جاری

امریکا کا مشرقِ وسطیٰ میں اپنے شہریوں کیلئے سیکیورٹی الرٹ جاری

مشرقِ وسطیٰ میں امریکا نے اپنے شہریوں کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کے 12 ممالک کے امریکی سفارت خانوں نے سیکیورٹی الرٹ جاری کیا ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ الرٹ ایران اور یمن حوثی ملیشیا کے حملوں کے خطرات پر جاری کیا گیا۔

سیکیورٹی الرٹ میں اردن، عراق، ایران، یمن، لبنان اور شام سمیت خلیجی ممالک شامل ہیں۔

امریکی حکام نے کہا ہے کہ ایران اور اس کے حمایتی گروپ امریکی شہریوں اور امریکی مفادات کو نشانہ بنا سکتے ہیں، خطے میں امریکی شہری پروازوں کی منسوخی اور فضائی بندش سے متعلق باخبر رہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ امریکی شہری مشرقِ وسطیٰ کے کشیدہ علاقوں کے سفر سے گریز کریں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!