بدھ, اکتوبر 21, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان میں گندم کا سرکاری ذخیرہ ختم، بحران شدت اختیار کر گیا

بلوچستان میں گندم کا سرکاری ذخیرہ ختم، بحران شدت اختیار کر گیا

بلوچستان میں گندم کا بحران شدت اختیار کر گیا۔

ذرائع محکمۂ کموڈیٹیز کے مطابق صوبے میں گندم کا سرکاری ذخیرہ ختم ہو چکا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کابینہ کی منظوری کے باوجود گندم کی خریداری تاحال نہ ہو سکی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے پاسکو سے 5 لاکھ 75 ہزار بوریاں گندم خریدنے کی منظوری دی تھی، مختلف انتظامی مراحل کے باعث گندم کی خریداری میں تاخیر ہوئی۔

فلورملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ اور سرکاری گوداموں میں گندم نہیں، پنجاب اور سندھ سے گندم اور آٹے کی بین الصوبائی نقل و حمل پر پابندی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار 260 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!