پیٹرول پمپس اونرزایسوسی ایشن نے آج رات بارہ بجے سے پمپس پرپیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کردیا اور کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ قیمتوں کا تعین قابل قبول نہیں ، مطالبات کی منظوری تک تمام پٹرول پمپ بند رکھنےکا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔
وائس چیئرمین پیٹرول پمپس اونرزایسوسی ایشن انعام الحق چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کی کال پرآج رات بارہ بجےتمام پمپس بند کردیئےجائیں گے ، حکومت کا غیر لچک رویہ کسی صورت قابل قبول نہیں ، عوام کو مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتے لیکن حکومت نے کوئی راستہ نہیں چھوڑا ، اب بھی وقت ہے حکومت ہوش کے ناخن لے ۔ انعام الحق چوہدری کا کہنا ہے موجودہ مارجن ہمارا معاشی قتل ہے ، پیٹرول ڈیلرز کے مارجن میں اضافہ ناگزیر ہے ۔

