بدھ, جولائی 22, 2026
ہوماہم خبریںآج رات 12 بجے سے پمپس  پر پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی...

آج رات 12 بجے سے پمپس  پر پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کر دی جائے گی،انعام الحق چوہدری

پیٹرول پمپس اونرزایسوسی ایشن  نے آج رات بارہ بجے سے پمپس  پرپیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کردیا  اور  کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ قیمتوں کا تعین قابل قبول نہیں ، مطالبات کی منظوری تک تمام پٹرول پمپ بند رکھنےکا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔

وائس چیئرمین پیٹرول پمپس اونرزایسوسی ایشن انعام الحق چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کی کال پرآج رات بارہ بجےتمام پمپس بند کردیئےجائیں گے ، حکومت کا غیر لچک رویہ کسی صورت قابل قبول نہیں ، عوام کو مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتے لیکن حکومت نے کوئی راستہ نہیں چھوڑا ، اب بھی وقت ہے حکومت ہوش کے ناخن لے ۔ انعام الحق چوہدری کا کہنا ہے موجودہ مارجن ہمارا معاشی قتل  ہے ، پیٹرول ڈیلرز کے مارجن میں اضافہ ناگزیر ہے ۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!