جمعرات, جولائی 23, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںصدر ٹرمپ نے سعودی عرب کیساتھ سول جوہری پروگرام کے معاہدے کی...

صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کیساتھ سول جوہری پروگرام کے معاہدے کی منظوری دے دی، امریکی اخبار

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ سول جوہری پروگرام کے معاہدے کی منظوری دے دی۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق  امریکا کے ساتھ سول جوہری پروگرام کے معاہدے کے تحت سعودی عرب کو توانائی کے شعبے میں جوہری ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل ہوگی۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ  امریکا اور سعودی عرب کے درمیان جوہری تعاون معاہدے کی میعاد 30 سال تک ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق جوہری تعاون معاہدے کی مالیت کئی ارب ڈالر ہونے کا تخمینہ ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر سعودی عرب میں یورینیم افزودگی کے دروازے کھل سکتےہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!