پیر, نومبر 23, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںنصیرآباد: ریلوے ٹریک دھماکا خیز مواد سے تباہ، ٹرینوں کی آمدورفت معطل

نصیرآباد: ریلوے ٹریک دھماکا خیز مواد سے تباہ، ٹرینوں کی آمدورفت معطل

بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں ریلوے ٹریک کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کر دیا گیا، واقعے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک کو  دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں ریلوے ٹریک پر 1 فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا ہے۔

ریلوے حکام کا مزید کہنا ہے کہ متاثرہ ریلوے ٹریک کی بحالی میں کئی گھنٹے لگیں گے۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

پولیس حکام نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ علاقے میں سیکیورٹی بھی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!