بدھ, جولائی 22, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریں71 سالہ خاتون نے دریا میں ڈوبنے والے جوان شخص کی زندگی...

71 سالہ خاتون نے دریا میں ڈوبنے والے جوان شخص کی زندگی بچالی

71 سالہ معمر خاتون نے دریا میں ڈوبتے ہوئے جوان شخص کو بچایا اور پھر خاموشی سے وہاں سے غائب ہوگئی۔

یہ واقعہ چین کے صوبے انہوئی کے علاقے Suixi میں سامنے آیا جہاں ایک جوان شخص نے خاندانی مسائل سے تنگ آکر دریا میں کود کو خودکشی کی کوشش کی۔

چینی میڈیا کے مطابق اس شخص نے 13 جولائی کو ایک پل سے دریا میں چھلانگ لگائی۔

اس موقع پر 71 سالہ لیو ڈی فانگ نامی خاتون اس موقع پر پل کے پاس دوستوں سے بات چیت کر رہی تھیں اور انہوں نے لوگوں کو کہتے ہوئے سنا کہ کوئی دریا میں گرگیا ہے۔

خاتون نے فوری طور پر دریا کے کنارے کی جانب دوڑ لگائی اور ڈوبنے سے بچانے میں مددگار پیراکیہ کو پکڑا اور پانی میں چھلانگ لگا دی۔

لیو ڈی فانگ نے بتایا کہ ‘پہلے تو مجھے لگا کہ یہ کوئی چھوٹا بچہ ہے مگر جب میں تیر کر قریب پہنچی تو معلوم ہوا کہ یہ 30 سال سے زائد عمر کا شخص ہے’۔

رپورٹ کے مطابق وہ شخص زندہ نہیں رہنا چاہتا تھا اور اس کے خود کو لیو ڈی فانگ سے چھڑانے کی کوشش کی، مگر انہوں نے اس شخص کو سختی سے تھام لیا تھا۔

خاتون کو اس شخص کو دریا سے باہر لانے میں مشکلات کا سامنا ہوا اور وہ تھکاوٹ محسوس کرنے لگی تھیں۔

مگر وہ کسی نہ کسی طرح اس شخص کو کنارے پر لانے میں کامیاب ہوگئیں، جہاں موجود 2 افراد نے اسے کیچڑ سے خشک زمین پر پہنچایا۔

اس شخص کا تحفظ یقینی بنانے کے بعد خاتون خاموشی سے وہاں سے کچھ کہے بغیر چلی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ ‘اس شخص کو بچانے میں 20 منٹ لگے، مجھے نہیں لگا کہ میں نے کچھ خاص کیا ہے، میں نے اپنے خاندان کو اس بارے میں نہیں بتایا کیونکہ وہ میرے لیے خوفزدہ ہو جاتے’۔

بعد ازاں پولیس نے خاتون کو تلاش کیا اور اس کے لیے قریبی گلیوں میں موجود سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد لی۔

ان ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا تو لیو ڈی فانگ کے بڑے بھائی نے بہن کو پہچان کر پولیس سے رابطہ کیا اور اس طرح خاتون دنیا کے سامنے آئیں۔

لیو ڈی فانگ نے ریٹائرمنٹ کے بعد تیراکی سیکھی تھی جبکہ یوگا کرنا پسند ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!