امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ سول جوہری پروگرام کے معاہدے کی منظوری دے دی۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے ساتھ سول جوہری پروگرام کے معاہدے کے تحت سعودی عرب کو توانائی کے شعبے میں جوہری ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل ہوگی۔
امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان جوہری تعاون معاہدے کی میعاد 30 سال تک ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق جوہری تعاون معاہدے کی مالیت کئی ارب ڈالر ہونے کا تخمینہ ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر سعودی عرب میں یورینیم افزودگی کے دروازے کھل سکتےہیں۔

