جمعرات, جولائی 23, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریں’بطور میئرمیرے پاس یہ اختیار نہیں‘، ظہران ممدانی نے ٹرمپ حکومت سے...

’بطور میئرمیرے پاس یہ اختیار نہیں‘، ظہران ممدانی نے ٹرمپ حکومت سے نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا

نیو یارک کے میئر ظہران ممدانی نے امریکا کی وفاقی حکومت سے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں ظہران ممدانی نے کہا کہ نیویارک سٹی کے پاس اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کاقانونی اختیار نہیں، تاہم وفاقی حکومت کے پاس یہ اختیار موجود ہے۔

انہوں نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی فوجداری عدالت ( آئی سی سی) کے ساتھ تعاون کرکے وارنٹ پر عمل درآمد کرے۔

اپنے بیان میں ظہران ممدانی نے کہا کہ وہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے نتین یاہو کے گرفتاری وارنٹ سے متفق ہیں۔

ظہران ممدانی کا کہنا تھا کہ نیویارک سٹی کی انتظامیہ نے آئی سی سی کے گرفتاری وارنٹ پر عملدرآمد سےمتعلق موجودہ قانون کےتحت ہرنکتے کا جائزہ لیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ نیویارک سٹی نیتن یاہو کوگرفتار کرنےکاقانونی اختیارنہیں رکھتا ہے۔ 

ظہران ممدانی نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو فلسطینیوں کےخلاف جنگی جرائم کے مجرم اور خوفناک نسل کشی کے مرتکب ہیں، وہ 73 ہزار سے زائد افراد کے قتل کے ذمہ دارہیں، ان کو نیویارک میں ویلکم نہیں کیاجائےگا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!