جمعرات, جولائی 16, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںوڈھ: صوبائی مشیرنوابزادہ امیر حمزہ زہری کا باڈڑی کا دورہ، شہداء کے...

وڈھ: صوبائی مشیرنوابزادہ امیر حمزہ زہری کا باڈڑی کا دورہ، شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور شفیق الرحمان مینگل سے اظہارِ یکجہتی

وڈھ: صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے خضدار میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور قبائلی شخصیت میر شفیق الرحمان مینگل کی رہائش گاہ پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے محافظوں کے لواحقین سے تعزیت اور میر شفیق الرحمان مینگل سے اظہارِ یکجہتی کے لیے وڈھ کے علاقے باڈڑی کا دورہ کیا۔

وڈھ: نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے شہداء کے ورثاء سے ملاقات کی، گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، فاتحہ خوانی کی اور شہداء کے درجات کی بلندی جبکہ لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

وڈھ: صوبائی مشیر نے میر شفیق الرحمان مینگل سے بھی تعزیتی ملاقات کی، دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

وڈھ: نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے کہا کہ دہشت گردی کے بزدلانہ واقعات سے عوام اور قیادت کے حوصلے پست نہیں ہوں گے بلکہ ایسے واقعات امن و استحکام کے لیے ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔

وڈھ: انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بلوچستان میں قیامِ امن کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور دہشت گرد عناصر کے ناپاک عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔

وڈھ: صوبائی مشیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خضدار سمیت پورے بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں اور صوبے کو جلد امن و ترقی کا گہوارہ بنایا جائے گا۔

وڈھ: اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی صلاح الدین زہری، خان محمد زہری، عبدالمالک باجوئی اور سکندر باجوئی بھی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کے ہمراہ موجود تھے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!